کراچی ، مختلف علاقوں میں کارروائیاں، غیر ملکیوں سمیت 26 افراد گرفتار

جمعہ 24 فروری 2017 11:54

کراچی ، مختلف علاقوں میں کارروائیاں، غیر ملکیوں سمیت 26 افراد گرفتار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2017ء) کراچی کے مختلف علاقوں سے غیر قانونی طور پر مقیم 6 غیر ملکی باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ کواری کالونی میں پولیس کے کومبنگ آپریشن میں 20 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل نے الآصف اسکوائر میں کاروائی کرتے ہوئے 4 افغان باشندوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا جبکہ گبول ٹاؤن پولیس نے بھی دو غیر ملکی باشندوں کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حفیظ اللہ اور بسم اللہ غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم تھے جن کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ۔ منگھوپیر کواری کالونی میں پولیس نے کومبنگ آپریشن کرتے ہوئے 20 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔ ایس حسن سردار نے بتایا کہ کارروائی نیشنل ایکشن پلان کے تحت کی گئی منصو بہبندی کا حصہ ہے۔ زیر حراست افراد سے پوچھ گچھ شروع کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :