ملک بھر میں سماج دشمن عناصر کیخلاف کاروائیاں تیز ، 39 افرادگرفتار

جمعہ 24 فروری 2017 11:54

ملک بھر میں سماج دشمن عناصر کیخلاف کاروائیاں تیز ، 39 افرادگرفتار
چنیوٹ /پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2017ء) ملک بھر میں محکمہ انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں جاری ہ ،39افرادکو گرفتار کرلیا گیا۔ چنیوٹ کے مختلف علاقوں میں بھی سرچ آپریشن کیا گیا جس میں 14ملزمان گرفتار ہوئے اوراسلحہ اورمنشیات بھی برآمد ہوا۔

(جاری ہے)

راولپنڈی میں رینجرز کے سرچ آپریشن میں افغان باشندوں سمیت 8 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ پشاور سے 17 مشتبہ افراد کوگرفتار کیا گیا۔ ان افرداکے قبضہ سے تین پستول، کارتوس اور منشیات برآمد ہوا ۔ پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران مختلف رہائشی عمارتوں کو چیک کیاگیا، مشتبہ افراد کومزید تفتیش کے لئے یونیورسٹی ٹاؤن تھانہ منتقل کر دیا گیا ۔