کراچی ،منگھوپیر میں ہلاک دہشتگردوں سے افسران کی فہرست برآمد

جمعہ 24 فروری 2017 11:54

کراچی ،منگھوپیر میں ہلاک دہشتگردوں سے افسران کی فہرست برآمد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2017ء) کراچی کے علاقے منگھوپیر میں ہلاک کالعدم داعش کے دہشت گردوں کے لیپ ٹاپ سے افسران کے ناموں کی فہرست بر آمد کی گئی ۔اس کے ساتھ گاڑیوں اور گھروں کی تصاویر بھی ملی ہیں۔ ہلاک دہشت گرد پولیس اور سرکاری افسروں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ناصر آفتاب کا کہنا ہے کہ ان میں سیف اللہ اور حنیف کا تعلق کالعدم داعش سے تھا۔ دونوں دہشت گرد ڈی ایس پی فیض شکری کے قتل اور دیگر وارداتوں میں ملوث تھے۔ پولیس نے ان کے ٹھکانے پر چھاپا مارا تو دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جس سے ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو دہشت گرد ہلاک اور اٴْن کے دیگر ساتھی فرار ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :