افغانستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 28 عسکریت پسند ہلاک

قندوز میں افغان جنگی ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ

جمعہ 24 فروری 2017 11:52

افغانستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 28 عسکریت پسند ہلاک
کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 28عسکریت پسند ہلاک ہوگئے، قندوز میں افغان فوج کے جنگی ہیلی کاپٹر کے ہنگامی لینڈنگ میں ہیلی کاپٹر کو شدید نقصان پہنچا۔ افغان میڈیا کے مطابق حکام نے بتایا کہ صوبہ قندوز میں فضائی اورزمینی کارروائیوں میں کم سے کم 10عسکریت پسند ہلاک اورمتعددزخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

یہ کارروائیاں ضلع امام صاحب اورقندوز میں کی جارہی ہیں۔اسی صوبہ میں افغان فوج کے جنگی ہیلی کاپٹر نے ہنگامی لینڈنگ کی تاہم اس دوران کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔یہ واقعہ دشت آرچی کے علاقہ میں پیش آیا۔افغان حکام نے اس ضمن میں مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔صوبہ ننگرہارمیں مختلف کارروائیوں میں داعش کے 18عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔حکام کے مطابق یہ کارروئیاں کوٹ اورہسکہ مینہ کے علاقہ میں کی گئیں جس میں مزید فضائیہ کا استعمال بھی کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :