پانامہ کیس میں قطری شہزادے کا خط ، فیصل آباد کے لڑکوں کی ویڈیو کے سوشل میڈیا پر چرچے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 24 فروری 2017 11:28

پانامہ کیس میں قطری شہزادے کا خط ، فیصل آباد کے لڑکوں کی ویڈیو کے سوشل ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 فروری 2017ء) : پانامہ لیکس کیس کی سماعت گذشتہ روز سپریم کورٹ میں مکمل ہونے کے بعد سپریم کورٹ نے کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔ پانامہ کیس میں قطری شہزادے کے خط کے خوب چرچے تھے جسے عوام سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کی جانب سے خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

لیکن اب سوشل میڈیا پر فیصل آباد کے رہائشی لڑکوں کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے ۔ اس ویڈیو میں فیصل آباد کے رہائشی لڑکوں نے قطری شہزادے کے خط کا تمسخر اڑایا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی  جانب سے اس ویڈیو کو خوب سراہا جا رہا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے خوب چرچے ہونے کے ساتھ ساتھ اسے لائیک اور شئیر بھی کیا جا رہا ہے ۔فیصل آباد کے نوجوانوں کی یہ ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: