سعودی عرب میں منی لانڈرنگ کےالزام میں کھرپ پتی کوچھ سال قیداور3ملین سعودی ریال جرمانہ

جمعہ 24 فروری 2017 11:19

سعودی عرب میں منی لانڈرنگ کےالزام میں کھرپ پتی کوچھ سال قیداور3ملین ..
جدہ :(اردو پوائنٹ تازہ ترین ،24فروری 2017) :جدہ کی عدالت نے منی لانڈرنگ کے الزامات ثابت ہونے پر ایک کھرپ پتی کو 6 سال قید اور3ملین سعودی ریال جرمانہ کی سزا سنادی گئی۔ساتھ ہی ساتھ وہ شخص رہائی کے چھ سال بعد تک بیرون ملک سفر نہیں کر سکے گا۔

(جاری ہے)

سعودی گزٹ کے مطابق یہ سزا پینل کورڈنے ایک ماہ قبل کھرپ پتی پرعائد کی تھی۔اس آدمی پرمنی لانڈرنگ اور غیر قانونی کاروبار چلانے کا الزام عائد ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ شخص کچھ ہی عرصے میں کھرپ پتی بن گیا تھا۔چونکہ ان تمام غیرقانونی امورمیں اس کا بھائی بھی ملوث تھا اس لئے سپریم کورٹ نے اس بھائی کو بھی 3ملین سعودی ریال جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔