Live Updates

رؤوف کلاسرا نے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کو خبردار کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 24 فروری 2017 11:09

رؤوف کلاسرا نے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کو خبردار کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 فروری 2017ء) : نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے معروف صحافی رؤوف کلاسرا نے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کو خبردار کر دیا ۔ رؤوف کلاسرا کا کہنا تھا کہ یہ بات سننے میں آرہی ہے کہ مصطفٰی کھر نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

عمران خان کو چاہئیے کہ وہ خبردار رہیں اور ایسے افراد کو پارٹی میں شامل کرنے سےگریز کریں جو لوگ پہلے ہی سے آزمائے ہوئے ہیں۔پروگرام میں موجود عامر متین کا کہنا تھا کہ کھر صاحب نے آج تک بھٹو سے بھی وفاداری نہیں کی اور اب پیپلز پارٹی کو چاقو مار کر پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں۔ رؤوف کلاسرا نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات