دبئی :شیخ محمد بن راشد المکتوم نے سٹنٹ ڈرائیوروں کے لیے نئی سزا کے مسودے پر دستخط کر دیئے

جمعہ 24 فروری 2017 09:49

دبئی :شیخ محمد بن راشد المکتوم نے سٹنٹ ڈرائیوروں کے لیے نئی سزا کے مسودے ..
دبئی :(اردو پوائنٹ تازہ ترین ،24فروری 2017): دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کاروں کے خطرناک سٹنٹ دکھانے والے ملکی اور غیر ملکی شہریوں کے لیے کمیونٹی سروس کی سزا کے مسودے پر دستخط کر دیئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق اب کوئی بھی ملکی یا غیر ملکی شہری خطرناک سٹنٹ دکھاتے پکڑا جائے گا تو اسے ایک ماہ کے لیے کمیونٹی سروس کی خدمات انجام دینی ہوں گی ۔

(جاری ہے)

 کمیونٹی سروس کے تحت ایسے افراد کو دبئی کی گلیوں اور سڑکوں کی صفائی کرنا پڑے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں دبئی کے علاقے میں ایک اماراتی نوجوان کی جانب سے خطرناک کار سٹریچنگ کی فوٹیج منظرعام پر آئی تھی ۔ جس کے بعد تحقیقاتی اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا ۔ اعلی حکام اور شہریوںنے نئے قانون کو سراہا ہے ۔