رواں ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ملکی ذخائرمیں 105 ملین ڈالر کا اضافہ

جمعہ 24 فروری 2017 09:41

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) رواں ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ملکی ذخائرمیں 105 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے ۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق 17فروری 2017ء کو زرمبادلہ کا مجموعی حجم 21.930ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ 10 فروری 2017ء زرمبادلہ کے ذخائر21.825 ارب ڈالر ریکارڈ کئے گئے تھے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر میں34.4ملین ڈالر کے اضافہ سے ان کا مجموعی حجم 17.028 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ اس سے گذشتہ ہفتے کے اختتام پر مرکزی بینک کے پاس 16.99ارب ڈالر کا زرمبادلہ موجود تھا۔ اسی طرح دیگربینکوں کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائرمیں 71ملین ڈالرکے اضافہ سے زرمبادلہ کے ذخائر4.902ارب ڈالر تک بڑھ گئے۔

متعلقہ عنوان :