سعودی اتحاد کی مشترکہ جائزہ ٹیم کی یمن میں حملوں سے متعلق رپورٹ جاری

جمعہ 24 فروری 2017 09:41

ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) سعودی عرب کی قیادت میں اتحاد کی مشترکہ جائزہ ٹیم (جے آئی اے ٹی) نے یمن میں اتحادی فورسز کے حالیہ حملوں سے متعلق اپنی تفصیلی رپورٹ جاری کردی ہے۔

(جاری ہے)

جے آئی اے ٹی کے ترجمان منصور المنصور نے کہا ہے کہ جائزہ ٹیم نے یمن میں اتحادی فورسز پر ایک جرمن ہسپتال کو حملے میں نشانہ بنانے سے متعلق الزامات کا تفصیلی جائزہ لیا ہے اور اس کو ایسا کوئی براہ راست ثبوت نہیں ملا ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہو کہ اس ہسپتال کو اتحادی فورسز ہی نے نشانہ بنایا تھا۔

متعلقہ عنوان :