جدہ:غیر ملکیوں کا ورکنگ اور رہائشی ڈیٹا یکجا کیا جائے : سعودی کابینہ

جمعہ 24 فروری 2017 07:48

جدہ:غیر ملکیوں کا ورکنگ اور رہائشی ڈیٹا یکجا کیا جائے : سعودی کابینہ
جدہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،24فروری 2017): سعودی کابینہ نے وزارت ِ مذہبی امور کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ ہر قیمت پر غیر ملکی شہریوں کا رہائشی اور ملازمت کا ڈیٹا یکجا کریں ۔السمی ہولڈنگ گروپ کے سی ای او النویصر کا کہناہے کہ کابینہ کے فیصلے کو لاگو کیا جائے گا۔ اور اسکے لیے باقاعدہ منصوبہ بندی کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

سعودی کابینہ نے غیر ملکی شہریوں کے کرائے نامے ، ای پورٹل ”ایجار“ ورک ویزا اور دوسری معلومات کو یکجا کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

سی ای او کا کہناتھا کہ وہ غیر ملکی شہریوں کا ڈیٹا ایک ہی جمع کرنا چاہتے ہیں تاکہ غیر ملکی شہریوں کی فلاح کے لیے بہتراقدامات کیے جا سکیں۔اس طرح غیر ملکی شہریوں کی ملازمت کی جگہوں اور رہائشوں کو بھی منظم کیا جا سکے گا۔اس کے علاوہ ڈیٹا مکمل ہونے پراب سعودی عرب میںغیر ملکیوں کے شہروں میں اپنے ڈسٹرکٹس ہوں گے۔