عمان:حوییات پارک کے گہر ے پانی کے تالاب میں دو سیاحوں کو ڈوبنے سے بچالیا گیا

جمعہ 24 فروری 2017 07:46

عمان:حوییات پارک کے گہر ے پانی کے تالاب میں  دو سیاحوں کو ڈوبنے سے بچالیا ..
عمان :(اردو پوائنٹ تازہ ترین ،24فروری 2017): شہریوں نے بروقت کارروائی کر کے دو شہریوں کو حوییات پارک کے گہرے گڑھے (sinkhole) میں ڈوبنے سے بچا لیا ۔ تفصیلات کے مطابق دونوں شہری نجم پارک ہوییات کے بڑے تلاب میں نہا رہے تھے ۔

(جاری ہے)

کہ اچانک گہر ے پانی کی طرف چلے گئے جہاں گہرا گڑھا بھی تھا ۔ تاہم دونوں شہریوں کی آوازیں سن کر وہاں پر سیر تفریح کے لیے آئے سیاحوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں افراد کو پانی سے باہر نکال لیا ۔اسی اثنا میں ایمرجنسی ٹیم بھی وہاں پہنچ گئی ۔ ایمرجنسی ٹیم کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ دونوں شہری بالکل ٹھیک ہیں۔