دبئی :ڈرائیورکون سی جگہوں پر موبائل فون استعمال نہیں کر سکتے

جمعہ 24 فروری 2017 07:46

دبئی :ڈرائیورکون سی جگہوں پر موبائل فون استعمال نہیں کر سکتے
دبئی :(اردو پوائنٹ تازہ ترین ،24فروری 2017): دبئی میں دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال کی وجہ سے متعدد خطرناک حادثات رونما ہوچکے ہیں ۔ دبئی پولیس نے ڈرائیوروں کے لیے کچھ ٹپس دیئے ہیں جن کو جاننے والے ڈرائیور بھاری جرمانوں اور حادثات سے بچ سکتے ہیں ۔
۔دوران ڈرائیونگ اگر کوئی کال آجائے تو موصول نہ کریں ۔
۔اگر کال انتہائی ضروری ہو تو گاڑی کو ایک طرف کھڑی کر کے کال سنی جا سکتی ہے ۔

(جاری ہے)


۔ٹریفک لائٹ پر کبھی بھی موبائل فون استعمال کرنے کی کوشش نہ کریں ورنہ جرمانہ آپ کا منتظر ہو گا۔
۔دوران ڈرائیونگ موبائل کا انٹرنیٹ بند کر دیں ۔کیونکہ بار بار پیغام آنے پر توجہ دوسری جانب ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے حادثہ ہو سکتاہے ۔
۔گاڑی میں اوپن سپیکر آٹو سسٹم استعمال کرکے انتہائی ضروری کال موصول کی جاسکتی ہے ۔ مگر موبائل فون کو کان کے ساتھ لگانے یا اٹینڈ کرنے سے پرہیز کریں ۔