شارجہ میں مڈڈے پارکنگ کی سہولت ختم کی جارہی ہے

جمعہ 24 فروری 2017 07:41

شارجہ میں مڈڈے پارکنگ کی سہولت ختم کی جارہی ہے
شارجہ :(اردو پوائنٹ تازہ ترین ،24فروری 2017):شارجہ میں عرصہ دراز سے شہریوں کے لیئے فراہم کی جانے والی سہولت مڈی ڈے پارکنگ ختم ہونے جارہی ہے ۔ تفصیلا ت کے مطابق مڈڈے پارکنگ کے بورڈ زکی جگہ پر نئے بورڈز کی تنصیب کا کام تیز سے جاری ہے ۔شارجہ میں دن ایک بجے سے لیکر پانچ بجے تک متعدد جگہوں پر مفت پارکنگ کی سہولت فراہم کی گئی تھی ۔ تاہم اب جو نئے پارکنگ بورڈز لگائے جا رہے ہیں ان پر صبح آٹھ بجے سے لیکر رات دس بجے تک کے اوقات کار لکھے ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان بورڈز پر مڈ ڈے پارکنگ کے لیے کوئی بھی اوقات کار نہیں ہیں ۔واضح رہے کہ شارجہ میونسپل کونسل نے پچھلے سال نومبر میں مڈ ڈے پارکنگ کی سہولت ختم کرنے کے لیے قانون سازی کر لی تھی ۔حکام کا کہناہے کہ کئی گاڑی مالکان ایسے ہیں کہ وہ مڈ ڈے پارکنگ کا فائدہ اٹھا کر سارا دن پارکنگ کی جگہ کوگھیرے رکھتے ہیں ۔جس کی وجہ سے شہریوں خصوصاََشاپنگ کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ انہیں گاڑیاں پارک کرنے کے لیے شاپنگ سنٹرز سے دور جگہ ملتی ہے ۔