ریاض:سکیوڑی اداروں کی کارروائی، سابقہ شوہر کی قید سے بیوی ،بچی اور گھریلو خادمہ کو چھڑا لیا

جمعہ 24 فروری 2017 07:41

ریاض:سکیوڑی اداروں کی کارروائی، سابقہ شوہر کی قید سے بیوی ،بچی اور ..
ریاض:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،24فروری 2017):ریاض پولیس نے رہائشی عمارت پر چھاپہ مارکر سعودی شہری کی قید سے اسکی بیوی ، بچی اور گھریلو خادمہ کو چھڑالیا ۔ تفصیلات کے مطابق چالیس سالہ سعودی نے اپنی سابقہ بیوی ،بیٹی اور گھریلوخادمہ کو اپنے گھر میں یرغمال بنایا ہوا تھا ۔ ملزم کے قبضے سے دو پستول اور بھاری اسلحہ بھی برآمد ہو اہے ۔سعودی پولیس کنٹرول روم کو یرغمال بنائی گئی خاتون کی کال موصول ہوئی کہ انہیں اس کے سابقہ خاوند نے یرغمال بنا لیاہے ۔

اس کے پاس بھاری اسلحہ بھی ہے ۔

(جاری ہے)

جس کے بعد سعودی پولیس کارروائی کے لیے متعلقہ عمارت کے پاس پہنچی تودیکھا کہ ملزم گیٹ کے باہر بھاری اسلحہ لے کر بیٹھا ہے ۔جب اس نے دیکھا کہ سکیورٹی اہلکار اس کی طرف بڑھ رہے ہیں تو اس نے ان پر فائر کھول دیا۔ اور جلدی سے اندر جا گھسا۔تاہم پولیس حکام نے اس مقصد کے لیے پیراٹروپرز کی مدد لی اور سکیورٹی اہلکاروں کو چھت پر اتارا ۔جنہوں نے انتہائی چابکدستی سے آپریشن مکمل کیا۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ اپنے قبضے میں لے لیا ہے ۔ ذرائع کا کہناہے کہ ملزم کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیاہے ۔