عمان:ممنوعہ نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کے جرم میں ایشیائی شہری گرفتار

جمعہ 24 فروری 2017 07:41

عمان:ممنوعہ نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کے جرم میں ایشیائی شہری گرفتار
عمان :(اردو پوائنٹ تازہ ترین ،24فروری 2017): رائل عمان پولیس نے ایشیائی شہری کو مبینہ طور پر ممنوعہ گولیاں سمگل کرنے پر گرفتار کر لیا ۔ تفصیلا ت کے مطابق ایشیائی شہری مسقط ائر پورٹ پر بین الاقوامی پرواز سے عمان میں داخل ہو رہا تھا ۔

(جاری ہے)

ایمیگریشن اینڈ چیکنگ کاوئنٹر پر کسٹمزحکام کو اس کے سامان پر شک پڑا جیسے چیک کیا گیا تو اس میں سے بڑی مقدار میں ممنوعہ نشہ آور گولیاں برآمد ہوئی ۔کسٹمز حکام نے ملزم گرفتار کر کے رائل عمان پولیس کے حوالے کر دیا ۔ ذرائع کا کہناہے کہ ملزم سے مزید تحقیقات ہورہی ہیں۔