کویت سٹی :جعلی میڈیکل ٹیسٹ رپورٹ تیار کرنے والے بنگلہ دیشی شہریوں کا گروہ گرفتار

جمعہ 24 فروری 2017 07:27

کویت سٹی :جعلی میڈیکل ٹیسٹ رپورٹ تیار کرنے والے بنگلہ دیشی شہریوں کا ..
کویت سٹی :(اردو پوائنٹ تازہ ترین ،24فروری 2017):کویت میں غیر ملکی شہریوں خاص طورپر ایشیائی شہریوں کو جعلی میڈیکل ٹیسٹ رپورٹ تیار کروا کے دینے والے بنگلہ دیشی گروہ کے تمام افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کویتی خفیہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ چند غیر ملکی شہری کویت میں آنے والے شہریوں کو میڈیکل ٹیسٹ کی جعلی رپورٹ تیار کروا کے دلواتے ہیں جس کے عوض ان غیر ملکی افراد سے بھاری رقم بھی وصول کی جاتی ہے ۔خفیہ پولیس نے گروہ کی نگرانی شروع کر دی ۔جس کے بعد ملزمان کو خفیہ پولیس نے اپنے مخبر کے ذریعے گرفتار کر لیا ۔ملزمان جعلی سرٹیفکیٹ کو تیار کرنے کے عوض 350کویتی دینار وصول کرتے تھے ۔