جدہ:منی لانڈرنگ میں ملوث ارب پتی شہری کو چھ سال قید کی سزا

جمعہ 24 فروری 2017 07:27

جدہ:منی لانڈرنگ میں ملوث ارب پتی شہری کو چھ سال قید کی سزا
جدہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،24فروری 2017):سعودی اپیل کورٹ نے تین ملین سعودی ریال منی لانڈرنگ کیس میں ارب پتی شہری کو چھ سال قید کی سزا کاحکم سنا دیا ۔ ملز م رہائی کے بعد بھی کسی بھی ملک میں چھ سال تک جانے کی اجازت نہیں ہوگی ۔تفصیلات کے مطابق سعودی شہری کو کریمنل کورٹ نے چھ سال کی سزا کا حکم سنایا تھا جس کے بعد شہری نے اپیل کورٹ سے رجوع کیا تھا ۔

(جاری ہے)

تاہم شواہد کی روشنی میں اپیل کورٹ نے ملزم کی سزا برقرار رکھنے کا حکم سنا دیا ۔ اپیل کور ٹ نے ملزم کے بھائی پر بھی تین ملین ریال جرمانہ عائد کیاہے ۔عدالت میں پراسیکیوشن کا کہناتھا کہ ملزم نے تھوڑے سے عرصے میں ہی ناجائز کا م سے اتنی دولت حاصل کر لی تھی جو ایک ناممکن بات ہے ۔اس کے بعد ہی ملز م کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔مختلف مختلف طریقوں سے دوسرے ممالک میں رقم بجھواتا تھا ۔ منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے پر ملز م کو چھ سال قید اور اسکے بعد چھ سال تک بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔