ریاض:24جولائی سے حج پروازیں مملکت آنا شروع ہو جائیں گی : جی اے سی اے

جمعہ 24 فروری 2017 07:27

ریاض:24جولائی سے حج پروازیں مملکت آنا شروع ہو جائیں گی : جی اے سی اے
ریاض:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،24فروری 2017):سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ڈیفنس ایوایشن ( جی اے سی اے ) کے اعلی حکام نے سال 2017کے حج پروگرام کا اعلان کر دیاہے ۔ جی اے سی اے حکام کے مطابق 2017میں 24 جولائی کو پہلی حج پرواز حاجیوں کو لے کر مملکت پہنچے گی ۔

(جاری ہے)

جبکہ حج کے لیے آنے والی آخری پرواز جد ہ ائیر پورٹ پر 26اگست کو اترے گی ۔جی اے سی اے حکام کا مزید کہنا تھا کہ اس سال حاجیوں کی تعداد میں 260,000افراد کا اضافہ ہو ا ہے ۔2013کے بعد حج تمام ممالک کا حج کوٹہ بڑھایا گیاہے ۔2016میں 1,862,909حجاج کرام نے حج ادا کیا تھا۔