دبئی:خاتون شہری ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرصرف ایک گھنٹے میں 9,600درہم جرمانہ کروا بیٹھی

جمعہ 24 فروری 2017 07:22

دبئی:خاتون شہری ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرصرف ایک گھنٹے میں 9,600درہم ..
دبئی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،24فروری 2017):اپنی دوست کے ساتھ ریسٹورینٹ میں کھانے کی جلد ی کی وجہ سے 9,600درہم جرمانہ کروا بیٹھی ۔تفصیلات کے مطابق خاتون کو اس کی دوست نے ریسٹورینٹ میں کھانے کی دعوت دی تھی ۔ جس کے لیے مذکورہ خاتون نے تیز رفتاری سے گاڑی چلا کر ریسٹورینٹ پہنچنے کی کوشش کی ۔مگر اسے یہ نہیں پتہ تھا کہ سڑک پر لگے ریڈار میں اس کی ایک گھنٹے کے دوران اتنی بار خلاف ورزی نوٹ ہوگئی ہے کہ جس کا جرمانہ سن کر ہی ہوش اُڑ جائیں ۔

(جاری ہے)

مذکورہ خاتون کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 9,600درہم جرمانہ ادا کرنا پڑ گیا۔ٹریفک پولیس کے سربراہ جنرل سیف الضافین کا کہناہے کہ خاتون کی گاڑی کو بھی ایک ماہ کے لیے ضبط کی گیاہے ۔خاتون کی طرف سے ریسٹورینٹ کا بہانہ کوئی مناسب نہیں تھا اسلیئے خاتون کو سارا جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔البتہ خاتون کسی اور مقصد کے لیے تیز رفتاری کے باعث جا رہی ہوتی تو شاید جرمانے میں کمی جا تی ۔خاتون نے جرمانہ ہونے پر اخباری نمائندوں سے کسی بھی طرح کی بات کرنے سے گریز کیاہے ۔