دبئی :20سالہ اماراتی شہری نے دو پاکستانی شہریوں کی تیز دھار تلوار سے انگلیاں کاٹ دیں

جمعہ 24 فروری 2017 07:22

دبئی :20سالہ اماراتی شہری نے دو پاکستانی شہریوں کی تیز دھار تلوار سے ..
دبئی :(اردو پوائنٹ تازہ ترین ،24فروری 2017):دبئی پولیس نے دو پاکستانی شہریوں کی تیز دھار آلے سے انگلیا ں کاٹنے والے 20 سالہ اماراتی شہری کو گرفتار کر کے عدالت میںپیش کر دیا ۔پاکستانی شہری نے بتایا کہ وہ اپنی گاڑی میں گھر کی طرف جا رہے تھے کہ اچانک ایک گاڑی ان کے قریب سے تیز کے ساتھ گزری ،تھوڑی دور جانے کے بعد ہم ایک ٹریفک سگنل پر رکے تو یہ ہی کار ہمارے ساتھ آکے کھڑی ہوگئی ۔

(جاری ہے)

مذکورہ کار میں سے ایک نامعلوم شہری نے پہلے ہماری گاڑی میں جلتی سگریٹ پھینکی جس پر ہم نے اس بُر ا بھلا کہا اس کے بعد اس کار میں سے ملزم نکلاجس کے ہاتھ میں عربی تلوار تھی ۔ملزم نے تلوار کے ساتھ حملہ کر دیا میں نے اپنا بچاﺅ کرنے کے ہاتھ آگے کیا تو تیز دھار تلوار کی وجہ سے میری انگلی کٹ گئی جبکہ ملزم نے میرے ساتھی پر بھی حملہ کیا مگر ہم وہاں سے بھاگنے میں کامیاب ہوگئے ۔اس کے ساتھ ملزم بھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔میرے ساتھی نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔عدالت نے کیس کی کارروائی 13مارچ تک ملتوی کر دی۔