دبئی :دوران ڈرائیونگ ٹیلی فون استعمال کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے

جمعہ 24 فروری 2017 07:22

دبئی :دوران ڈرائیونگ ٹیلی فون استعمال کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد ..
دبئی :(اردو پوائنٹ تازہ ترین ،24فروری 2017): دبئی ٹریفک پو لیس نے دوران ڈرائیونگ ٹیلی فون کا استعمال کر نے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ دے دیاہے ۔ ڈائریکٹر ٹریفک پولیس دبئی بریگیڈئیر سیف محیر المضروعی کا کہناہے کہ ڈرائیونگ کے دوران ٹیلی فون کا استعمال خطرنا ک ہوسکتاہے ۔اس وقت 200درہم جرمانے کی شرح ہے ۔ تاہم مستقبل قریب میں دوران ڈرائیونگ ٹیلی فون کے استعمال پر 1000درہم جرمانہ اور ایک ماہ تک گاڑی ضبط کی جاسکتی ہے ۔

(جاری ہے)

المضروعی کا مزید کہناتھا کہ دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال کی وجہ سے متعدد جان لیوا حادثاچ ہو چکے ہیں ۔اگر موبائل فون استعمال کرنے کے نئے قانون پر عملدرآمد کر لیا گیا تو امید ہے کہ حادثات کی شرح میں کافی حد تک کمی واقع ہو گی ۔ماہرین کے مطابق ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال کرنے سے انسان کا دماغ کام کرنا چھوڑ دیتا ہے ۔بالکل اسی طرح جیسے نشہ کی حالت میں گاڑی چلانے والے فرد کا ہو جاتاہے۔پچھلے سال دبئی پولیس نے 59,891افراد کو موبائل فون استعمال کرنے پر جرمانے کیئے گئے ۔