ریاض:اقاموں کی بروقت تجدید نہ کرانے والی فرموں پر جرمانہ عائد نہ کیا جائے : چیمبر آف کامرس

جمعہ 24 فروری 2017 07:07

ریاض:اقاموں کی بروقت تجدید نہ کرانے والی فرموں پر جرمانہ عائد نہ کیا ..
ریاض:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،24فروری 2017):ریاض چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اعلی حکام کا کہناہے کہ وزارت ِلیبر کے اعلی حکام اپنے ملازمین کے اقاموں کی بروقت تجدید نہ کرانے والے کنٹریکٹرز پر جرمانے عائد نہ کریں ۔جن کنٹریکٹرز پر جرمانے عائد کیے گئے ہیں انہیں واپس لیا جائے ۔

(جاری ہے)

چیمبرآف کامرس کے حکام کا کہناہے کہ کنٹریکٹر ز نے اقاموں کی تجدید کے لیے تاخیر نہیں بلکہ یہ شمعون 2وائرس کے وزارت ِلیبر کی ویب سائٹ پر حملے کی وجہ سے ہوئی ہے ۔

شمعون 2وائرس کے بعد وزارتِ لیبر کے اقاموں کی تجدید کے نظام میں مشکل آئی تھی ۔جس کی وجہ سے تمام ٹرانزکشنز رک گئی تھیں۔یہ تاخیر وائرس کی وجہ سے ہوئی ہے ۔چیمبر آف کامرس کے حکام کا کہناہے کہ کنٹریکٹرزکو اس سلسلے میں کوئی رہنمائی نہیں کی جارہی ہے ۔ زائد فیس کا معاملہ حل کرنا انتہائی ضروری ہے ۔تاہم اس سلسلے میں حکومتی محکمے کے جواب کا انتظار ہے ۔