ابو ظہبی :سائیکلنگ ایونٹ کی وجہ سے آج تقریباََ153کلومیٹر لمبی سڑکیں ٹریفک کے لیے بند رہیں گے

جمعہ 24 فروری 2017 07:07

ابو ظہبی :سائیکلنگ ایونٹ کی وجہ سے آج تقریباََ153کلومیٹر لمبی سڑکیں ..
ابو ظہبی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،24فروری 2017):متحدہ عرب امارات کے دارلحکومت ابو ظہبی میں متعدد روڈز ٹریفک کے لیے آج بند رہیں گے ۔تفصیلات کے مطابق ابوظہبی ٹریفک ڈپارٹمنٹ نے اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر بند ہونے والے روڈز کی تفصیلات فراہم کی ہیں ۔

(جاری ہے)

جس کے مطابق جمعہ کے روز ابوظہبی سائیکلنگ ٹور 2017 کی وجہ سے متعدد سڑکیں مختلف وقفوں پر بند رہیں گی ۔سائیکلسٹ ایجوکیشنل کمپلیکس سے شروع ہوکر مدینات زید سے ہوتی ہوئی اپنے مقررہ مقام پر پہنچیں گے ۔