جدہ کے 67نجی سکولوں کی بندش کا خطرہ

جمعہ 24 فروری 2017 07:07

جدہ کے 67نجی سکولوں کی بندش کا خطرہ
جدہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،24فروری 2017): وزارتِ تعلیم کی ہدایات کے بعد جدہ کے 67فیصد نجی سکولوں کی بندش کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق وزارت ِتعلیم کی جانب سے ہدایات نامہ جاری کیا گیاہے کہ نجی سکول جو کرائے کی عمارتوں میں بنائے گئے فی الفور دوسری جگہوں پر اپنی ذاتی عمارت میں بنائے جائیں ورنہ انہیں بند کر دیا جائے گا۔وزارت ِ تعلیم کے رکن دخیل السریسی کا کہناہے کہ اس وقت جدہ میں 279سکول ہیں جن میں 10,6,000بچے پڑھ رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

سعودی گزٹ کے سروے میں ان سکولوں کو دوسری عمارتوں میں منتقل کرنے کی وجہ سے جو مشکلات پیش آئیں گی اس کا موازنہ کیاہے ۔سروے کے بعد دو بڑی وجوہات سامنے آئی ہیں ۔ اس وقت سکولوںمیں جگہ کی کمی ہے ۔اور دوسرا ان سکول مالکان کے پاس اتنا سرمایہ نہیں ہے کہ وہ ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیے جا سکیں ۔ تاہم وزارت ِ تعلیم کے اعلی ٰحکام کا کہناہے کہ سکول مالکان کو نئی جگہوں پر لمبے عرصے کے لیے سکول لے لینے چاہیئے۔جبکہ ان سکولوں میں پڑھنے والے بچوں کے والدین کا کہناہے کہ ان کی ملازمت کی جگہ سکول کے قریب ہوتی ہے اور اگر یہ سکول کسی دوسری جگہ منتقل ہوئے تو انہیں کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتاہے ۔