متنازعہ جزیرہ پر روسی فوج کے ڈویژن کی تعیناتی پر جاپان کا احتجاج

یہ ہمارے لئے ناقابل قبول ہوگا، چیف کابینہ سیکرٹری کی پریس کانفرنس

جمعہ 24 فروری 2017 02:01

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) جاپان نے مغربی بحرالکاہل کے متنازعہ جزیرہ پر روس کے فوجی ڈویژن کی تعیناتی کے پروگرام پر احتجاج کیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جنگ عظیم کے خاتمہ پر روس نے اس جزیرہ پر قبضہ کر لیا تھا اور یہں پر رہائش پذیر 17 ہزار جاپانیوں کو اس جزیرے سے نکال دیا تھا۔ جاپان کے چیف کابینہ سیکرٹری یوشی ہیوے سوگا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت روسی اقدامات کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر روس متنازعہ جزیرہ پر اپنی فوج کے تسلط کو مضبوط بنانا چاہتا ہے تو یہ جاپان کیلئے ناقابل قبول ہوگا۔

متعلقہ عنوان :