میکسیکو کے وزیر خارجہ امریکی وزیر خارجہ کے دورہ میکسیکو کے موقع پر پھٹ پڑے، ٹرمپ پالیسیوں پر تشویش اور ناراضگی کا اظہار

جمعہ 24 فروری 2017 02:01

․ میکسیکو سٹی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) میکسیکو کے حکام نے امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن اور ہوم لینڈ سیکورٹی چیف جان کیلے کی میکسیکو آمد کے موقع پر پھٹ پڑے اور امریکی پالیسیوں کے خلاف اپنی تشویش اور غصے کا اظہار کر دیا۔ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن ہوم لینڈ سیکورٹی چیف کے ہمراہ میکسیکو کا دورہ کر رہے ہیں تاکہ میکسیکو کی حکومت اور عوام کا غصہ ٹھنڈا کر سکیں۔

(جاری ہے)

میکسیکو کے وزیر خارجہ لوئیس ودگرارے نے امریکہ کے دونوں رہنمائوں سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی نئی پالیسیوں سے میکسیکو کے قومی مفادات کو نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ امریکہ میکسیکو تعلقات کیلئے کڑا وقت ہے، جب سے ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر بنے ہیں دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہت زیادہ کمی واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی پالیسیوں سے میکسیکو کی حکومت اور عوام کو تشویش ہے۔

متعلقہ عنوان :