لاہور واقعے کی مذمت کرتے ہیں‘ دہشتگردی کے واقعات پر میڈیا نے ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے‘ میڈیا احتیاط اور ذمہ داری سے دہشتگردی کے واقعات کو رپورٹ کرے‘ توقع رکھتے ہیں کہ میڈیا اسی طرح ذمہ داری کا مظاہرہ کرے گا

وزیر مملکت برائے اطلاعات ، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 24 فروری 2017 01:01

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات ، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے لاہور واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ جمعرات کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں دہشتگردی کے واقعات پر میڈیا نے ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے‘ میڈیا سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ اسی طرح ذمہ داری کا مظاہرہ کرے گی۔

(جاری ہے)

میڈیا کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کا حوصلہ بلند رکھے،خوف و ہراس پھیلانا ہی دہشت گردوں کا مقصد ہے ،قوم کے حوصلے پرنٹ‘ الیکٹرانک اور سوشل میڈیا سے جڑے ہوئے ہیں۔میڈیا اپنے کیمروں سے عوام کے عزم ، امید اور حوصلے کو بڑھائے ،بطور وزیراطلاعات میڈیا سے کہتی ہوں ہے کہ احتیاط اور ذمہ داری سے دہشتگردی کے واقعات کو رپورٹ کریں۔دہشت گردی کے حالیہ واقعات سے قوم مزید مضبوط اور عوام حوصلہ مند ہوئے ہیں۔ہم سب کو متحد ہو کر دہشت گردوں کا مقابلہ کرنا ہے ۔

متعلقہ عنوان :