لاہور میں دہشت گردی کے خطرات کے بارے میں سوشل میڈیا پرجھوٹی افواہیںپھیلائی جارہی ہیں،حکومت نے لاہور میں دہشت گردی کی کوئی اطلاع جاری نہیں کی، عوام کوئی بھی معلومات شیئر کرنے سے پہلے تصدیق کریں ، افواہوں کے ذریعے دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کیا جا سکتا

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی سرکاری ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 24 فروری 2017 00:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لاہور میں دہشت گردی کے خطرات کے بارے میں سوشل میڈیا پرجھوٹی افواہیںپھیلائی جارہی ہیں ،حکومت نے لاہور میں دہشت گردی کی کوئی اطلاع جاری نہیں کی، عوام کوئی بھی معلومات شیئر کرنے سے پہلے تصدیق کریں ، افواہوں کے ذریعے دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کیا جا سکتا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کہ سوشل میڈیا پر جھوٹی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں ۔ حکومت نے لاہور میں دہشت گردی کی کوئی افواہ جاری نہیں کی ۔ لاہور کے افسوس ناک واقعہ کے بعد افواہیں پھیلائی گئیں۔انھوںنے کہاکہ عوام کوئی بھی معلومات شیئر کرنے سے پہلے تصدیق کریں ۔ سوشل میڈیا ، الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر اطلاع دیتے وقت ذمہ داری کا مظاہرہ کریں ۔ افواہوں کے ذریعے دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کیا جا سکتا ۔