ذہنی دباؤ کی شکار خواتین قبروں میں لیٹ کر زندگی کی طرف لوٹ رہی ہیں

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 23 فروری 2017 23:53

ذہنی دباؤ کی شکار خواتین قبروں میں لیٹ کر زندگی کی طرف لوٹ رہی ہیں
ایک عورت نے مایوس عورتوں کو قبر میں لٹکا کر انہیں مایوسی سے نکالنا شروع کیا ہے۔
30 سالہ لیو تاجی نے 3 سال پہلے خود کشی کی کوشش کی تھی۔ بے روزگاری اور شادی میں ناکامی پر اس نے اپنی جان لینے کی کوشش کی مگر بچ گئی۔
صحت مند ہونے کے بعد اس نے فیصلہ کیا کہ اپنے تجربے سے دوسری عورتوں کی زندگی بہتر بنائے گی۔
لیو نے ”قبر کلاس روم“ کی بنیاد رکھی۔

اس نے پہاڑی علاقے میں چھوٹا سا زمین کا قطعہ لیا اور اس میں 6 قبریں کھود دیں۔

(جاری ہے)


اس کے بعد اس نے عورتوں کو دعوت دی کہ ان قبروں میں لیٹ کر غور کریں کہ دنیا ان کے بغیر کیسی ہے۔ قبروں میں لیٹی خواتین کو لیو ہمت اور ولولے سے بھرپور لیکچر بھی دیتی ہے اور انہیں زندگی میں دوبارہ حصہ لینے پر قائل کرتی ہے۔
لیو کا تعلق جنوبی کے صوبے چونگ چنگ سے ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اسے شادی میں ناکامی، بے روزگاری اور خاندانی مسائل کا سامنا تھا۔
آنسو بہانا بے کار کام ہے اور موت مسائل کا حل نہیں۔ میں اپنے تجربے سے عورتوں  کے مسائل حل کرنا چاہتی تھی، جس کے لیے یہ کلاس شروع کی گئی۔