پشاور: نواز شریف کی بھارت سے تجارت بڑھانے کی خواہش پر حیرت ہے، شوکت یوسفزئی

پی ٹی آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن کا وزیراعظم نواز شریف کے ترکی میں خطاب پر رد عمل

جمعرات 23 فروری 2017 23:25

پشاور: نواز شریف کی بھارت سے تجارت بڑھانے کی خواہش پر حیرت ہے، شوکت ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2017ء) پی ٹی آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن شوکت یوسفزئی کا وزیراعظم نواز شریف کے ترکی میں خطاب پر رد عمل کرتے ہوئے کہاکہ، نواز شریف بھارت سے کونسی تجارت چاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہاکہ بھارت ہمیں دہشتگرد ایکسپورٹ کر رہا ہے جبکہ نواز شریف کا بھارت سے تجارت بڑھانے کی خواہش پر حیرت ہے۔انہوں نے کہاکہ پانامہ کا فیصلہ آنے سے پہلے ہی وزراء کے ہاتھ پاؤں پھول گئے ہیں