پشاور: وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا لاہور دھماکوں میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پررنج و افسوس کا اظہار

جمعرات 23 فروری 2017 23:24

پشاور: وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا لاہور دھماکوں میں قیمتی انسانی جانوں ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2017ء) خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے لاہور میں گلبرگ اور ڈیفنس میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی رنج و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے اس بزدلانہ واقعات کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے انہوں نے سانحے میں شہید ہونیوالوں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا