ملک میں انصاف ہوتا تو دہشت گردی نہیں ہوتی ، شیخ رشید

پاکستان میں دہشتگردی کرنے والے لوگ باہر سے نہیں آئے بلکہ پہلے جو حکمرانوں کے منظور نظر تھے اب وہی لوگ ان کے گلے پڑ رہے ہیں، نجی ٹی وی کو انٹر ویو

جمعرات 23 فروری 2017 23:24

ملک میں انصاف ہوتا تو دہشت گردی نہیں ہوتی ، شیخ رشید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2017ء) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک میں انصاف ہوتا تو دہشت گردی نہیں ہوتی لیکن یہاں تو دہشتگردی ہو رہی ہے اورریاست ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھی ہے اور پیسے باہر بھیج رہی ہے، پاکستان میں دہشتگردی کرنے والے لوگ باہر سے نہیں آئے بلکہ پہلے جو حکمرانوں کے منظور نظر تھے اب وہی لوگ ان کے گلے پڑ رہے ہیں،پاکستان میں دہشتگردی ہندوستان کی کامیابی ہے۔

جمعرات کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اس ملک میںایک طرف لوگ جو اتنے غریب ہوچکے ہیں کہ ان کے گھر کا چولہا نہیں جل سکتا اوردوسری طرف لوگ جو اتنے امیر ہو چکے ہیں کہ انہیں اپنا پیسہ باہر رکھنا پڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکمران لوگوں کے مسائل حل کرنے سے عاری ہیں، اس لیے اس ملک میں غریب اور امیر کی جنگ کے شدید خطرات پیدا ہو چکے ہیں،پاکستان میں دہشتگردی کرنے والے لوگ باہر سے نہیں آئے بلکہ پہلے جو حکمرانوں کے منظور نظر تھے اب وہی لوگ ان کے گلے پڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں سے متعلق ہونے والے اجلاس میں کہا گیا کہ لوگوں کے پاس موجود اسلحے کا خاتمہ کیا جائے جس پر میں نے کہا کہ نہاری والا تو اسلحہ رکھ کر نہاری بیچ رہا ہے، جس بندے کی دکان پر 10 سے پندرہ ہزار روپے کی بکری ہوتی ہے اس نے اپنی حفاظت کیلئے 12 بور کی گن رکھی ہوئی ہے تو اسلحہ کلچر کیسے ختم کر سکتے ہیں۔انہوںنے مزیدکہاکہ پانامہ کیس میں شریف خاندان تسلیم کرچکاکہ جائیدادیں ان کی ہیں کرپشن کے خلاف سپریم کورٹ کاتاریخی فیصلہ آئے گا،جس کی لوگ مثالیں دیں گے ،سپریم کورٹ سے بہترین فیصلے کی توقع ہے ،اگرکرپشن کیخلاف تاریخی فیصلہ نہ آیاتوعام آدمی کادل ٹوٹ جائے گا۔

انہوںنے کہاکہ میراکیس سیدھااورشارٹ تھاکہ نوازشریف صادق اورامین ہیں کہ نہیں ہیں ۔(یاسرعباسی)

متعلقہ عنوان :