Live Updates

وزیر اعلی کی زیر صدارت تین گھنٹے طویل اجلاس ، پنجاب سکولز ریفارمز روڈ میپ کے تحت شعبہ تعلیم کی بہتری کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ

سکولوں میں ٹیبلٹ کی فراہمی کے پروگرام کے منظوری ، پروگرام کے تحت 53 ہزار سکولوں میں ٹیبلٹ فراہم کئے جائیں گے سکولز ریفارمز روڈ میپ کے تحت اٹھائے گئے اقدامات سے تعلیم کے شعبے پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں،2018 ء تک صوبے کے سکولوں میں 36 ہزار اضافی کلاس رومز بنانے کا ہدف حاصل کیا جائے گا، کمرے اعلی معیار کے ہوں گے ارب روپے کی لاگت سے 47 ہزار سکولوں میں پینے کے پانی ، ٹائلٹس، بجلی اور باؤنڈری وال سمیت دیگر سہولتیں فراہم کی گئی ہیں، اضافی کمروں کی تعمیر کے منصوبے پر کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت ، جہاں اضافی کمرے بنائے جا رہے ہیں وہاں ٹائلٹس بھی بنائے جائیں، پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی ووچر ز سکیم کے تحت غریب گھرانوں کے 22 لاکھ بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں،وزیر اعلی شہباز شریف کا اجلاس سے خطاب

جمعرات 23 فروری 2017 23:22

وزیر اعلی کی زیر صدارت تین گھنٹے طویل اجلاس ، پنجاب سکولز ریفارمز روڈ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 فروری2017ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت یہاں تین گھنٹے طویل اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب سکولز ریفارمز روڈ میپ کے تحت شعبہ تعلیم کی بہتری کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا - وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکولز ریفارمز روڈ میپ کے تحت اٹھائے گئے اقدامات سے تعلیم کے شعبے پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں - ان اقدامات کی بدولت تعلیم کا معیار بہتر ہوا ہے اور سکولوں میں انرولمنٹ کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے -مانیٹرنگ کے موثر نظام پر عملدرآمد سے سکولوں میں اساتذہ اور طلبہ کی حاضری میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے -انہوں نے کہا کہ صوبے کے سکولو ںمیں اضافی کمرے بنائے جا رہے ہیں -2018 ء تک صوبے کے سکولوں میں 36 ہزار اضافی کلاس رومز بنانے کا ہدف حاصل کیا جائے گا- سکولوں میں تعمیر ہونے والے اضافی کمرے اعلی معیار کے ہوں گے اور یہاں دیگر سہولتوں کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے گی - اضافی کمروں کی تعمیر سے طلباء و طالبات کو بہتر تعلیمی سہولتیں میسر آئیں گی - وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ اضافی کمروں کی تعمیر کے منصوبے پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے - انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اربوں روپے کی لاگت سے سکولوں میں عدم دستیاب سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے -40 ارب روپے کی لاگت سے 47 ہزار سکولوں میں پینے کے پانی ، ٹائلٹس، بجلی اور باؤنڈری وال سمیت دیگر سہولتیں فراہم کی گئی ہیں -جن سکولوں میں ٹائلٹس کم ہیں وہاں ٹائلٹس زیادہ بنائے جائیں- جہاں اضافی کمرے بنائے جا رہے ہیں وہاں اضافی ٹائلٹس بنانے کے لئے پلان بنایا جائی- انہوںنے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے ، سکولوں میں بچوں کو صفائی کی اہمیت سے آگاہ کرنا ضروری ہے -سکولوں میں بچوں کو ہاتھ دھونے کے لئے صابن کی دستیابی یقینی بنائی جائی-سکولوں میں موجود ٹائلٹس کی صفائی ، ستھرائی کا بھی مناسب بندوبست ہونا چاہیی- وزیر اعلی نے پنجاب کے سکولوں میں ٹیبلٹ فراہم کرنے کے پروگرام کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ پروگرام کے تحت 53 ہزار سکولوں میں ٹیبلٹ فراہم کئے جائیں گے - انہوںنے کہا کہ دور دراز کے 17 ہزار سکولوں میں سولر پینلز کی فراہمی کا بھی پروگرام بنایا گیا ہے -سکولوں میں اساتذہ کی کمی دور کرنے کے لئے مزید 43 ہزار اساتذہ میرٹ کی بنیاد پر بھرتی کئے گئے ہیں - میرٹ اور شفافیت کی پالیسی کے تحت بھرتی کئے گئے با صلاحیت اساتذہ بچوں کو معیاری تعلیم سے آراستہ کرنے میں موثر کردار ادا کریں گے -انہوںنے کہا کہ جنوبی پنجاب سمیت 16 اضلاع میں چھٹی جماعت سے دسویں جماعت کی طالبات کے لئے ماہانہ وظیفہ ایک ہزار روپے کر دیا گیا ہے - حکومتی اقدامات کے باعث سکولوں میں لاکھوں نئے بچے داخل ہوئے ہیں - انرولمنٹ کی شرح میں اضافے کے ساتھ ڈراپ آؤٹ کی شرح میں کمی کیلئے اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری رکھے جائیں - انتہائی کم کارکردگی دکھانے والے سکولوں کو آؤٹ سورس کرنے کا ماڈل انتہائی کامیاب رہا ہے -اس ماڈل پر عملدرآمد سے جہاں سکولوں میں تعلیم کا معیار بلند ہوا ہے وہاں طلباء کی تعداد میں بھی بے پناہ اضافہ ہوا ہے - انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے ٹیچرز ٹریننگ پروگرام انتہائی اہمیت کا حامل ہے - نئے بھرتی کئے گئے اساتذہ کو جدید تربیت سے آراستہ کر کے ماسٹر ٹرینرز بنایا جائی- وزیر اعلی نے کہا کہپنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پروگراموں کے تحت غریب گھرانوں کے بچوں کو معیاری تعلیم کے مواقع مل رہے ہیں - پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی ووچر ز سکیم کے تحت غریب گھرانوں کے 22 لاکھ بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں - انہو ںنے کہا کہ بھٹو ںپر کام کرنے والے 87 ہزار بچوں کو بھٹوں سے نکال کر تعلیم کیلئے سکولوں میں لایا گیا ہے - فروغ تعلیم کے لئے کئے گئے ہر فیصلے پر پوری طرح عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ سکولزریفارمز روڈ میپ کے مقرر کردہ اہداف کے حصول کیلئے محنت ، عزم اور جذبے کے ساتھ کام کیا جائی- انہوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت ہماری اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لئے ٹھوس پروگراموں پر عمل کیا جارہا ہے - صوبائی وزراء رانا مشہود احمد، سید رضا علی گیلانی ، چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن و ایم پی اے انجینئر قمر الاسلام راجہ ، پارلیمانی سیکرٹری برائے سکولز ایجوکیشن جوزف روفن جولیس، چیف سیکرٹری ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، متعلقہ سیکرٹریز ، روڈ میپ ٹیم کے اراکین اور ماہرین تعلیم نے اجلاس میں شرکت کی-
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات