پاک فوج کی افغان بارڈر پر گولا باری میں جماعت الا حرار کے 2 دہشتگرد جہنم واصل کر دیے گئے

muhammad ali محمد علی جمعرات 23 فروری 2017 23:00

پاک فوج کی افغان بارڈر پر گولا باری میں جماعت الا حرار کے 2 دہشتگرد جہنم ..
خیبرایجنسی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23فروری2017ء) پاک فوج کی افغان بارڈر پر گولا باری میں جماعت الا حرار کے 2 دہشتگرد جہنم واصل کر دیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج نے آپریشن رد الفساد کے تحت پاک افغان بارڈر پر بڑی کاروائی کی ہے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کی جانب سے پاک افغان بارڈر پر افغانستان کے علاقے میں موجود جماعت الاحرار کے کیمپ پر حملہ کیا گیا۔ حملے کے نتیجے میں 2 ہائی پروفائل دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے ہیں۔ مارے گئے دہشتگرد لاہور کے حالیہ خودکش دھماکے کے ماسٹرمائنڈ تھے۔ جبکہ ایک دہشت گرد حکمت عرف قاری زبیر افغانستان میں پنجاب ٹرانزٹ کیمپ کا انچارج تھا۔ حکمت دہشت گردی کیلیے دشمن انٹیلی جنس ایجنسی کا رابطہ کار بھی تھا۔

متعلقہ عنوان :