سپیکر اسمبلی ایاز صادق کا خورشید شاہ کو فون، پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس کا بائیکاٹ ختم کرنے کی درخواست

جمعرات 23 فروری 2017 22:42

سپیکر  اسمبلی  ایاز صادق کا  خورشید شاہ کو فون،  پارلیمانی رہنماؤں کے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2017ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپوزیشن لیڈ ر سید خورشید شاہ سے فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع کے حوالے سے پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس کا بائیکاٹ ختم کرنے کی درخواست کردی،قائد حزب اختلاف نے پارٹی سے مشاورت پر فیصلہ چھوڑ دیا،سپیکر قومی اسمبلی نے جمعرات کی شب خورشید شاہ کو فون کیا اور انہیں درخواست کی کہ پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس کا بائیکاٹ ختم کریں وہ یا تو خود اجلاس میں شرکت کریں یا کسی اور رہنما کو بھیج دیں،خورشید شاہ نے کہا کہ وہ پارٹی سے مشاورت کے بعد انہیں فیصلے سے اگاہ کریں گی۔(ولی)