سوشل میڈیا پر آئی ایس پی آر کے نام سے جعلی پیغامات بھیجے جا رہے ہیں ، ہماری طرف سے کوئی بھی معلومات واٹس ایپ کے ذریعے نہیں بھیجی جاتی ،ڈی جی آئی ایس پی آر

جمعرات 23 فروری 2017 22:39

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 فروری2017ء) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نیکہا ہے کہ سوشل میڈیا پر آئی ایس پی آر کے نام سے جعلی پیغامات بھیجے جا رہے ہیں ، ہماری طرف سے کوئی بھی معلومات واٹس ایپ کے ذریعے نہیں بھیجی جاتی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سوشل میڈیا پر آئی ایس پی آر کے نام سے جعلی پیغامات بھیجے جا رہے ہیں ۔

ان پیغامات میں خطرات اور ایمرجنسی نمبرز سے متعلق غلط معلومات دی جا رہی ہیں ۔ آئی ایس پی آر اپنی ویب سائٹ ، فیس بک اور ٹوئٹر کے سرکاری اکائونٹ سے معلومات بھیجتا ہے ۔ کوئی بھی معلومات واٹس ایپ کے ذریعے نہیں بھیجی جاتی ۔ کوئی بھی معلومات کو آگے پھیلانے سے پہلے آئی ایس پی آر کی ویب سائٹ ، ٹوئٹر یا فیس بک اکائونٹ سے تصدیق کی جائے ۔ …(م د)