ڈیوٹی میں غفلت ولاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی،چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی

جمعرات 23 فروری 2017 22:38

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی یوسف علی شاہد نے تمام افسران و اہلکاروں کو احکامات جاری کئے ہیں کہ ڈیوٹی میں غفلت ولاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی ٹریفک چوکیوں کے نزدیک پارکنگ کسی صورت نہ ہونے دی جائے روڈ کے اوپر کاروبار کی غرض سے گاڑیوں کی پارکنگ کر کے ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے والے شوروم مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جائے مارکیٹوں ، شاپنگ مالز، بازاروںاور دیگر اہم شاہرائوں پر غلط پارکنگ کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے اور ٹریفک رش کا سبب بننے والے عناصر کے خلاف فوری تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے اس امر کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز راولپنڈی میں ٹریفک انتظامات اور اقدامات کے حوالے سے افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوںنے حکم جاری کیا کہ تمام سیکٹر انچارجز اپنے اپنے سیکٹر میں ٹریفک روانی کو یقینی بنانے میں بھر پور کردار ادا کریں انہوںنے کہا کہ شہریوں میں ٹریفک قوانین سے آگاہی کے لئے ہر سیکٹر انچارج ہفتے میں دو دن اور ڈی ایس پیز ہفتے میں ایک دن اپنے اپنے علاقے میں موجود مختلف سکولوں ، کالجوں اور دیگر اداروں میں ٹریفک آگاہی لیکچر دیں گے اور اس آگاہی پروگرام و لیکچر کی باقاعدہ وڈیو ریکارڈ کروائیں گے انہوںنے کہا کہ ٹریفک آگاہی شاہرائوں پر ٹریفک نظم وضبط کے لئے بہت ضروری ہے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈ ی یوسف علی شاہد نے اجلاس کے دوران احکامات جاری کئے کہ سکولوں کے باہر غلط پارکنگ کسی صورت نہ ہونے دیں غلط پارکنگ کے خلاف موثر کاروائی عمل میں لائیں انہوںنے کہا کہ محنت ، جذبے اور ٹیم ورک کے ساتھ کام کریں اور ٹریفک روانی کے لئے بھرپور محنت کریں میں ہر جگہ آپ سب کے ساتھ کھڑا ہوں۔

متعلقہ عنوان :