پنجگور:صوبائی حکومت بلوچستان کے ٹینڈرز کو صوبے سندھ کے اخبارا ت میں لگو اکر انہیں تقسیم کررہی ہے،کنٹریکٹرز

جمعرات 23 فروری 2017 22:37

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2017ء) پنجگور کے کنٹریکٹرز نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ صوبائی حکومت بلوچستان کے ٹینڈرز کو صوبے سندھ کے اخبارا ت میں لگو اکر انہیں ذاتی سیاسی لوگوں میں تقیسم کررہی ہے تاکہ میرٹ اور حقیقی ٹھکیداران ان سے محروم رہیں ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع پنجگور پی ایچ ای کے مختلف واٹر اسکیموں کے ٹینڈز صوبے سندھ کے اخبار میں انکا ٹینڈر لگا تھا جو کہ پنجگور میں نہیں آتا ہے صوبے کے تمام اخبارات کو نظرانداز کرکے اس ٹینڈر ز کو صوبے سندھ کے اخبار میں لگوا کر ٹھکیداران کو حیران کردیا انہوںنے اظہار تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہاہے کہ صوبائی حکومت جان بوچھ کر بلوچستان کے ٹینڈز کو سندھ کے اخبارات میں شائع کروا رہی ہے تاکہ مطلوبہ ضلع کے ٹھکیداران ان سے لاعلم رہیں اور اپنے من پسند سیاسی ٹھکیداران کو بندر بانٹ کئے جاسکیں ٹھکیداران نے کہاہے کہ محکمہ پی ایچ ای کے ٹینڈز کی اوپنگ دو مارچ کو ہورہی ہے اور کسی سیاسی سرکاری ملازم ٹھکیداروں کو ٹھیکے پر بیٹھنے نہیں دیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے مطالبہ کیا ہے چیف سیکرٹری و دیگر حکام اعلی پنجگور میں سرکاری ملازمین ٹھیکداروںکے خلاف کاروائی کرئے تاکہ ملازم ٹھیکداروں کو من مانی سے روک جائے اور صوبے سندھ کے اخبارات میں بلوچستان کے ٹینڈرز کی روک تھام کو ممکن بنایا جاسکے

متعلقہ عنوان :