کوئٹہ :سول سنڈیمن ہسپتال کوئٹہ میں ڈاکٹر اور پولیس اہلکاروں معمولی تکرار کے بعد ہاتھا پائی کے نتیجے میں3 ڈاکٹر زخمی

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے او پی ڈیز کی بائیکاٹ کی دھمکی

جمعرات 23 فروری 2017 22:36

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2017ء) سول سنڈیمن ہسپتال کوئٹہ میں ڈاکٹر اور پولیس اہلکاروں نے معمولی تکرار کے بعد ہاتھا پائی کے نتیجے میں3 ڈاکٹر زخمی ہو گئے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے او پی ڈیز کی بائیکاٹ کی دھمکی دیدی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں واقعہ سول سنڈیمن ہسپتال کے پرنس روڈ پر واقعہ گیٹ پر ڈیوٹی پر تعینات پولیس اور ڈاکٹروں نے اس وقت معمولی تکرار ہوئی جب وہاں پر اہلکاروں نے ہسپتال میں داخل ہونیوالے ڈاکٹرز کی تلاشی لینے کی کوشش کی جس پر پولیس اہلکاروں اور ڈاکٹروں میں معمولی تکرار شروع ہوگئی اور نوبت ہاتھا پائی تک جا پہنچی جس کی وجہ سے تین ڈاکٹر ، ڈاکٹر یاسر،ڈاکٹر جمال الرحمان ور ڈاکٹر جمال الدین زخمی ہو ئے جنہیں طبی امداد کے لئے شعبہ حادثات منتقل کر دیا گیا ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کی جانب سے واقعہ کی مذمت کر تے ہوئے او پی ڈیز کی بائیکاٹ کی دھمکی اور عارضی طور پر وارڈ سے بائیکاٹ کیا گیا یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی پولیس اور ڈاکٹروں کے درمیان چیکنگ کے مسئلے پر جھگڑا ہوا تھا ایک بار پھر چیکنگ پر جھگڑا ہوا