چمن ، ناکے پر گاڑی نہ روکنے کے دوران سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی

جمعرات 23 فروری 2017 22:36

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2017ء) چمن کے علاقے میں ناکے پر گاڑی نہ روکنے کے دوران سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز چمن میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے دوران چیکنگ ناکے پر گاڑی نہ روکنے پر اہلکار نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 1 شخص عبدالعزیز زخمی ہو گیا جس کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لئے کوئٹہ ریفر کردیا گیا

متعلقہ عنوان :