Live Updates

شریف خاندان 3نسلوں کاحساب دے رہاہے ،عمران خان بنی گالہ کاحساب بھی دیں ،سینیٹرنہال ہاشمی

خیبرپختونخواہ میں 90دن میں کرپشن ختم کرنے کی باتیں ہوئیں لیکن احتساب کمیشن کوہی بندکردیاگیا،نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 23 فروری 2017 22:36

شریف خاندان 3نسلوں کاحساب دے رہاہے ،عمران خان بنی گالہ کاحساب بھی دیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2017ء) مسلم لیگ ن کے راہنماسینیٹرنہال ہاشمی نے کہاہے کہ شریف خاندان 3نسلوں کاحساب دے رہاہے ،عمران خان بنی گالہ کاحساب بھی دیں ،خیبرپختونخواہ میں 90دن میں کرپشن ختم کرنے کی باتیں ہوئیں لیکن احتساب کمیشن کوہی بندکردیاگیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روزنجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماسینیٹرنہال ہاشمی نے کہاکہ پاکستان ترقی کی راہ پرگامزن ہے ،لیکن کچھ لوگوں کوپاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہورہی ،پاکستان آج درست سمت میں جارہاہے ،سی پیک اورپاک چین اقتصادی راہداری کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں ،ماضی میں بھی چینی صدرجب پاکستان آرہے تھے توکچھ لوگ کنٹینرپرچڑھے ہوئے تھے ۔

انہوںنے کہاکہ شریف خاندان کئی دہائیوں سے ملک میں کاروبارگررہاہے ۔شریف خاندان تین نسلوں کاحساب دے رہاہے ،عمران خان بھی بنی گالہ کاحساب دیں ا۔نہوںنے مزیدکہاکہ عمران خان نے خیبرپختونخواہ میں نوے دن میں کرپشن ختم کرنے کاوعدہ کیالیکن پھرانہوںنے احتساب کمیشن ہی ختم کردیااوراحتساب کمیشن کے سربراہ جنرل (ر)حامدخان کوعہدے سے ہٹادیاگیا۔(یاسرعباسی)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :