تاجر برادری کا معیشت کے فروغ میں اہم کردار ، حکومت معیشت کی بہتری کیلئے تمام تر اقدامات اٹھائے گی ، اسحاق ڈار

جمعرات 23 فروری 2017 22:36

تاجر برادری کا  معیشت کے فروغ  میں اہم کردار  ، حکومت معیشت کی بہتری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2017ء) وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈارنے کہاہے کہ تاجر برادری کا ملکی معیشت کے فروغ میں اہم کردار ہے اور حکومت معیشت کی بہتری کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات ایف پی سی سی آئی کے صدرمحمدزبیرسے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کے روز ا سلام آبادمیں ان سے ملاقات کی وزیرخزانہ نے کہاکہ حکومت نے بجٹ کی تیاری شروع کردی ہے ،جس میں تمام سٹیک ہولڈرزسے مشاورت کی جائے گی ،انہوں نے کہا کہ بر آمدات میں اضافہ بلاشبہ ملکی معیشت کی بہتری کے لئے لازمی جزو ہوتا ہے اور م تاجر برادری کا اس حوالے سے ایک با ر پھر کردار نمایاں اہمیت کا حامل ہے ۔

اس موقع پرصدرایف پی سی سی آئی محمدزبیرنے حکومت کی جانب سے برآمدات کو بڑھانے کے لئے خصوصی پیکج کوسراہااوریقین دلایاکہ بزنس کمیونٹی اقتصادی ترقی اورملازمتوں کے مواقع پیداکرنے میں حکومت کابھرپورساتھ دیگی۔(یاسرعباسی)

متعلقہ عنوان :