ینگ ڈاکٹرز کی ڈی جی اینٹی کرپشن سے ملاقات

سرکاری ہسپتالوں کے آئوٹ ڈورز میں جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان ‘ینگ ڈاکٹرز ہمارے بچے ہیں لیکن مطالبات منوانے کا طریقہ کار قابل قبول نہیں‘مظفر علی رانجھا

جمعرات 23 فروری 2017 22:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 فروری2017ء) ینگ ڈاکٹرز کے وفد نے ڈی جی اینٹی کرپشن بریگیڈئر(ر) مظفر علی رانجھاسے ملاقات میں ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق کے ڈی جی اینٹی کرپشن مظفر علی رانجھا سے ینگ ڈاکٹرز کے وفد نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر ینگ ڈاکٹرز نے اینٹی کرپشن کے چھاپے کے دوران اپنے رویے پرمعذرت کی ۔

جبکہ ڈی جی اینٹی کرپشن نے کہا کہ کوئی قانون سے بالا ترنہیں ، ہسپتال سے ڈاکٹرکی گرفتاری قانونی عمل کا نتیجہ تھی۔ینگ ڈاکٹرز نے کہا کہ سروسز ہسپتال میں کرپشن کے 15ملزمان کے خلاف کاروائی پر کوئی اعتراض نہیںصرف ڈاکٹر عاطف مجید کی دوبارہ تفتیش کرانا چاہتے ہیں جس کے لئے ینگ ڈاکٹرز دوبارہ تفتیش کے لئے قواعدکے مطابق ڈی جی اینٹی کرپشن اورسیکریٹری صحت کو درخواست دیں گے۔

(جاری ہے)

جس پر ڈی جی اینٹی کرپشن نے ینگ ڈاکٹرز کو یقین دہانی کرائی کہ تفتیش کے دوران انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اینٹی کرپشن کرپٹ ملازمین کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں کر رہی ہے۔کون سا ادارہ ہے جہاں سے اینٹی کرپشن نے کرپٹ ملازم گرفتارنہیں کئی ۔ینگ ڈاکٹرز ہمارے بچے ہیں لیکن مطالبات منوانے کا طریقہ کار قابل قبول نہیںہے ۔ بریگیڈئر(ر) مظفر علی رانجھا نے کہا کہ قانون کا ساتھ دینے پر میڈیا اورسول سوسائٹی کے شکر گزار ہیں۔

متعلقہ عنوان :