راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں،آتش بازوں اور غیر قانونی طریقہ سے پٹرول فروخت کرنیوالوں کیخلاف کاروائی،23ملزمان گرفتار

جمعرات 23 فروری 2017 22:15

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں،آتش بازوں اور غیر قانونی طریقہ سے پٹرول فروخت کرنیوالوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئی23ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تھانہ وارث خان پولیس نے جاوید سی335گرام چرس، یوسف سی530گرام چرس،تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے انوار سے 1050گرام چرس، تھانہ پیرودھائی پولیس نے نعمان اور بلال سی04بوتل شراب، تھانہ سول لائن پولیس نے محسن سی50لیٹر شراب، تھانہ صدر واہ پولیس نے عدنان سی20لیٹر شراب، تھانہ جاتلی پولیس نے سلیم سی05لیٹر کھلی شراب، طارق سی10لیٹر کھلی شراب،تھانہ گنجمنڈی پولیس نے اویس سی07ہوائیاں، 03انار، تھانہ پیرودھائی پولیس نے نعمان ،عدنان ، یاسمین، عمر زادہ ، یوسف،وسیم ،اسرار، وقاص ،ریاض ،اسامہ ،رضوان ، شیرازاور بلال سے 15ہوائیاں ،15انار ،20عدد کاشنکوف پتے، 10خول پسٹل جبکہ تھانہ سول لائن پولیس نے محمد رضوان سے 50لیٹر پٹرول 02کیف ، پیمانے برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

متعلقہ عنوان :