بلوچستان صوبائی اسمبلی سیکریٹریٹ کا اعلامیہ

جمعرات 23 فروری 2017 22:15

کوئٹہ۔23فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) بلوچستان صوبائی اسمبلی سیکریٹریٹ کے ایک اعلامیہ کے مطابق چیئرمین ولیم جان برکت نے مجلس قائمہ برائے ایس اینڈ جی اے ڈی، بین الصوبائی رابطہ، قانون وپارلیمانی امور، پروسیکیوشن، انسانی حقوق کا اجلاس آج 24فروری 2017ء کو صبح 11بجے بابت دورہ بلوچستان ہاؤس اسلام آباد/کراچی کی سفارشات پر غوروخوض کے لئے اسمبلی کے کمیٹی روم میں طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

لہٰذاتمام فاضل اراکین اور معتمدان حکومت بلوچستان سے اجلاس میں شرکت کی استدعا کی گئی ہے۔