کرک،جمعیت کی صد سالہ تقریبات کیلئے تیاریاں آخری مراحل میں داخل

جمعرات 23 فروری 2017 22:11

کرک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے آمدہ گولڈن جوبلی کو تاریخ ساز اور یاد گار بنانے کے لیے ملک بھر میں تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، اس حوالے سے آمدہ تقریبات کے لیے ایک اہم اجلاس ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا ظہور احمد کی صدارت میں ٹائون ہال کرک میں گزشتہ روز منعقد ہوا، اجلاس میں تحصیل ناظم کرک حاجی عبدالوہاب ، تحصیل کونسلر تاج نواز، تحصیل کونسلر عبدالصبور انگوری، کونسلر محمد شیر خٹک، ضلعی سیکرٹری اطلاعات مولانا عتیق الرحمن، مفتی محمود، مولاان نور زمان، سمیت ضلع بھر کے 21 یونین کونسلوں کے جمعیت علماء اسلام (ف) کے ذمہ دران اور یونین کونسلوں کا بینہ اراکین نے شرکت کی، اس موقع پر مولانا ظہور احمد ، تحصیل ناظم حاجی عبدالوہاب سمیت مشران نے اپنے خطاب میں ذمہ دران پر زور دیا کہ گولڈن جوبلی تقریبات کو تاریخ ساز بنانے کے لیے کمر کس لیں، اور سپرد کردہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائے، انہوں نے کہا کہ گولڈن جوبلی تقریبات آمدہ کے لیے فائنل رائونڈ عوامی رابطہ مہم ہیں، 21 یونین کونسلوں میں مسجد مسجد میں آگاہی مہم چلائے گے، اسکے لیے با قاعدہ شیڈول بھی جاری کیا گیا، اس موقع پر مولانا ظہور نے کارکنوں کو پیغام دیا کہ جمعیت علما ء السلام (ف) کا نعرہ اور قائد ملت اسلامیہ مولانا فضل الرحمن کا پیغام خدا کی زمین پر خدا کا نظام رائج اور لانے کے لیے گولڈن جو بلی صد سالہ تقریبات کو تاریخی اور کامیاب بنانا ہر مسلمان کا فرض ہیں۔

متعلقہ عنوان :