منشیات کیس میں ملوث ملزم کو عمر قید اور دولاکھ روپے جرمانے کی سزا

جمعرات 23 فروری 2017 22:04

جھنگ۔23 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) جھنگ سیشن جج عزیز اللہ کلو کی عدالت میں منشیات کیس کی سماعت ہوئی جس میں مجرم محمد ادریس کو عمر قید کی سزا اور دو لاکھ جرمانے کی سزا سنادی گئی جبکہ عدالت نے ملزم محمد انور کو بری کر دیا۔

(جاری ہے)

جھنگ پانچ سال قبل تھانہ سٹی کے علاقہ وارڈ نمبر پانچ میں تھانہ سٹی پولیس نے مخبر کی اطلاح پر کاروائی کرتے ہوئے دو افراد محمد انور اور محمد ادریس کو منشیات فروخت کر نے کے لیے جاتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا اور تین کلو سے زائد چرس برآمد کی تھی جس پر پولیس تھانہ سٹی کی جانب سے دونوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا اس کیس کی سماعت کے بعد دونوں فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد سیشن جج عزیز اللہ کلو نے جرم ثابت ہونے پر مجرم محمد ادریس کو دولاکھ روپے جرمانہ اور عمر قید کی سزا سنادی جبکہ اس کیس کے دوسرے ملزم محمد انور کو ثبوت ناکافی ہونے پر بری کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :