سبی میلے کا التوا ء غریب افراد کے معاشی قتل کے مترادف ہے، سردار یار محمد رند

جمعرات 23 فروری 2017 21:58

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2017ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر سردار یار محمد رند نے سبی کے تاریخی میلہ اسپاں و مویشاں کے التوا ء کو صوبے کے غریب افراد کے معاشی قتل کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے اسّی فیصد سے زائد لوگوں کا ذریعہ معاش زراعت اورلائیو اسٹاک کے شعبوں سے وابستہ ہے سبی میلہ مقامی مالداروں کے سالانہ گزر بسر اور مال مویشیوں کی خرید و فروخت کا بڑا مرکز رہا ہے اور کئی صدیوں سیتسلسل کے ساتھ اس کا انعقاد لائیو اسٹاک کے شعبے سے وابستہ افراد کی حوصلہ افزائی کا باعث رہا ہے امن و امان کے نا مساعد ملکی حالات کے باوجود سہون شریف میں روایتی سرگرمیوں کی فوری بحالی اور لاہور میں پی ایل ایس کا انعقاد ہو سکتا ہے تو سبی میلے کا انعقاد کیوں ممکن نہیں صوبائی حکومت امن و امان کا جواز بنا سبی میلے کو ملتوی کر کے عوام کے جانی و مالی تحفظ کی ریاستی ذمہ داریوں سے راہ فرار کے راستے تلاش کر رہی ہے اس نوعیت کے غلط فیصلوں کے بجائے امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنا معاشی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی اور فروغ کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے چاہئیں پی ٹی آئی بلوچستان سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں سردار رند نے کہا کہ سبی میلے میں امن و امان کے لئے موثر اقدامات کے بجائے اس کا التوائ عوام کا معاشی استحصال ہے لائیو اسٹاک کے شعبے سے وابستہ افراد سارا سال محنت کرکے مال مویشیوں کی افزائش وفروغ کرتے ہیں تاکہ سبی کی اس بڑی معاشی منڈی میں اپنی محنت کا صلہ پا سکیں لیکن عین وقت پر التوا ئ کے غیر معمولی فیصلے غریب افراد کی محنت پر پانی پھیرنے کے مترادف ہیں سردار رند نے کہا کہ عالمی سرمایہ کاروں کو مستقل تحفظ کی فراہمی کی دعویدار صوبائی حکومت مقامی معاشی سرگرمیوں کو کچھ دنوں کے لئے عارضی تحفظ کی فراہمی سے قاصر ہے تو ترقی و خوشحالی کے دعوؤں پر کس طرح یقین کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ سبی میلے کا التوا ء صوبے کے غریب مالداروں کے لئے کسی المیہ سے کم نہیں کیونکہ نجی سطح پر لین دین کے معاملات سبی میلے کی مناسبت سے طے کئے جاتے ہیں اور التوا کے اس غیر مناسب فیصلے سے لائیو اسٹاک کے شعبے سے وابستہ افراد معاشی بد حالی کا شکار ہو جائیں گے لہذا فوری طور پرامن و امان کے قیام کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھاتے ہوئے سبی میلے کی تاریخ وفروغ بلا تاخیر اعلان کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :