ایم کیو ایم پاکستان کی لاہور میں بم دھماکے کی شدید مذمت

امید ہے رد الفساد کیلئے کی جانے والی کوششیں نیک نیتی کے ساتھ کی جائیں گی ، رابطہ کمیٹی

جمعرات 23 فروری 2017 21:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2017ء) متحدہ قومی موومنٹ(پاکستان)کی رابطہ کمیٹی نے لاہور کے علاقے ڈیفنس زیڈبلاک میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ رابطہ کمیٹی نے اپنے ایک بیان میں بم دھماکے کے نتیجے میں 7ساتھ سے زائد افراد کی شہادت اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ضرب عضب سے کامیابیاں ملی ہیں اور اس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھی قربانیاں شامل ہیں لیکن اس کے ملک میں دہشتگردی کی حالیہ لہر اور تواتر کے ساتھ ہونے والے بم دھماکوں کے پیچھے ملک دشمن عناصر کارفرما ہیں۔

اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ رد الفساد کیلئے کی جانے والی کوششیں نیک نیتی کے ساتھ کی جائیں گی اور اس سے دہشتگردی کے روک تھام میں مدد ملے گی۔ رابطہ کمیٹی نے بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدری و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی اللہ تعالیٰ شہدا کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام، سوگوار لواحقین کو صبر جمیل اور زخمیوں کو جلد و مکمل صحتیابی عطا فرمائے۔